22 مئی 2017 - 15:40
ایرانی مسلح افواج نے تین نئے سٹریٹجک منصوبوں کی رونمائی کر دی

آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ایران کے جنوبی علاقے خرمشہر کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی مسلح افواج کے جغرافیائی آرگنائزیشن کے تین نئے سٹریٹجک منصوبوں کی رونمائی کردی گئی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ایران کے جنوبی علاقے خرمشہر کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی مسلح افواج کے جغرافیائی آرگنائزیشن کے تین نئے سٹریٹجک منصوبوں کی رونمائی کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک بريگيڈيئر جنرل 'حسين دھقان' نے پیر کے روز ایک خصوصی تقریب میں محکمہ دفاع سے منسلک جغرافیائی آرگنائزیشن کے تین نئے منصوبوں کا افتتاح کردیا.

ان منصوبوں میں جدید معلومات کی حامل ویب سائیٹ، جغرافیائی پوزیشن کی رسائی کے حوالے سے جدی ٹیکنالوجی کے حامل مراکز کے افتتاح اور سرحدی پوانٹس کلی جامع بندی معلومات سنٹر شمال ہیں.

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع نے انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مسلح افواج کی قابلیتوں اور موجودہ صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا.

انہوں نے 19 مئی کے صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی عظیم شرکت کا بھی شکریہ ادا کیا.

ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق اور چھٹے ترقیاتی پروگرام کے تناظر میں عسکری اور سمندری میدان میں معلومات کی فراہمی اور مختلف صارفین تک جامع اطلاعات کی رسائی تک اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں.

انہوں نے رونما ہونے والے تین نئے جغرافیائی منصوبوں کے حوالے سے ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کی کوششوں کو سراہا.

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی نئی ٹیکنالوجی اور اندرونی وسائل کے ذریعے سے مسلح افواج کی ہر قسم کی ضروریات کو پورا کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲