22 مئی 2017 - 08:22
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر نے پورے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا

ریاض: سابق صدر اوباما پر تنقید کرنیوالے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود لوگوں کی تنقید کی زد میں آگئے.

ابنا: دورہ سعودی عرب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ایسی تصویر سامنے آ گئی جس نے پورے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا اور ہر کوئی ٹرمپ کا مذاق اڑانے میں مصروف ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دورہ سعودیہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کا سب سے بڑاسول اعزاز بھی پیش کیا جس کو گلے میں میڈل پہننے کیلیے امریکی صدر کو قدرے جھکنا پڑا جس پر امریکی غصے سے آگ بگولہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169