اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہشت گرد تںطیم داعش نے مشرقی شام کے دیر الزور میں دو بچوں سمیت 19 شہریوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو آگ لگادی۔
حکومت مخالف گروہ سے وابستہ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے شامی ڈیمو کریٹک فورسز کے زیر تسلط ایک گاوں میں دو بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر دیا ہے۔
اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے رقہ کے نزدیک، شمالی مغربی دیر الزور کے گاوں جزرہ البو شمس میں داخل ہو کر دو بچوں اور دو عورتوں سمیت 19 افراد کے سروں میں گولی مار دی۔
دہشت گرد تنظیم کے عناصر بعض لاشوں کو آگ لگانے کے بعد علاقے سے فرار ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲