اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ میں یمنی فوج نے نجران کےعلاقے میں سعودی عرب کا ایک ایف سولہ فوجی جنگی طیارہ مارگرایا- رپورٹ کے مطابق یہ جنگی طیارہ ، ریاض پر برکان دو میزائل فائرکئے جانے کے بعد گرایا گیا ہے-
یمن کی تحریک انصاراللہ اور اس کے اتحادیوں نے برکان دو بیلیسٹک میزائل فائر کر کے ریاض کو نشانہ بنایا- یمنی فوج نے اس حملے کے بعد اعلان کیا ہے کہ یہ میزائلی حملہ، اس واضح اور اہم پیغام کا حامل ہے کہ ہم سب جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں-
سعودی عرب کی فوج نے مزید تفصیلات کی جانب اشارہ کئے بغیر دعوی کیا ہے کہ اس نے اس میزائل کو مغربی ریاض سے تقریبا دوسوکلومیٹر کے فاصلے پر تباہ کردیا ہے- یمنی فوج نے اٹھارہ مارچ کو اعلان کیا تھا کہ اس نے برکان دو بیلیسٹک میزائل سے ریاض کے مضافات میں واقع ملک سلمان ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے-
یمنی فوج نے دوستمبر دوہزار سولہ میں ایک جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسی جیسے ایک میزائل سے سعودی عرب کے شمال مشرقی شہر طایف کو نشانہ بنایا تھا- یمنی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اب تک سو سے زیادہ بیلیسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنا چکی ہے-
.......
/169