20 مئی 2017 - 11:03
ایران کے صدارتی انتخاب میں ڈاکٹرحسن روحانی ایک بار پھر کامیاب

بارہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ڈاکٹرحسن روحانی ایک بار پھر 4 سال کیلئے ایران کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے اب سے تھوڑی دیر قبل انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی کی کامیابی کا اعلان کیا۔

وزیر داخلہ رحمانی فضلی کے مطابق کل ہونے والے١٢ویں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدرڈاکٹرحسن روحانی 41 ملین2 لاکھ20 ہزار131ووٹوں میں سے 23 ملین 5 لاکھ 49 ہزار 616 ووٹ حاصل کر کے مزید چار سال کیلئے ایران کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

دوسرے صدارتی امیدواروں میں سے سید ابراہیم رئیسی 15 ملین 7 لاکھ 86 ہزار 449 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ سید مصطفی میرسلیم چارلاکھ 78 ہزار 215 ووٹ حاصل کرکے تیسرے اورسید مصطفی ہاشمی طبا دو لاکھ 15 ہزار 450 ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر رہے۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق، 12ویں صدارتی انتخابات میں عوامی شرکت 72.7 فیصد رہی.

واضح رہے کہ موجودہ صدرڈاکٹر حسن روحانی نے 2013 میں ہونے والے 11ویں صدارتی انتخابات میں ایک کروڑ 83 لاکھ 13 ہزار 629 ووٹ حاصل کئے تھے.

.......

/169