اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد( ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے سولہ مئی یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے حیدرآباد میں نکالی جانے والی مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت درس حسینی و علوی ہے 16مئی کو اسرائیل کی صورت میں امریکہ نے ناجائز ریاست کو منظور کرکے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپ کر دنیا میں بدامنی و دہشت گردی کی بنیاد رکھی اسرائیل سے قیام سے آج تلک امریکہ و اسکے گماشتوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں امریکی مظالم کو آشکار کو دنیا بھر میں امام خمینی نے آشکار کیا اور اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں شہید عارف الحسینی نے یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا تھا مرکزی صدر نے کہا کہ امریکی پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے ۔اقوام عالم پر مسلط کردہ امریکی جنگوں کی ایک طویل فہرست ہے ، جن میں کئے گئے مظالم پرانسانیت آج بھی شرمندہ ہے۔فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانے والے اسرائیل مظالم میں بھی امریکہ برابر کا شریک ہے امریکہ ہی عالم اسلام کی مشکلات کا ذمہ دار ہے۔سندھ بھر میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے ریلیاں نکالی گئی جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ریلیوں سے مرکزی نمائندوں، علماء کرام، دانشور حضرات نے خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲