اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میستورا نے جنیوا میں شام سے متعلق اجلاس سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے ماہ رمضان میں شام کے بارے میں موجودہ جنیوا مذاکرات کی تکمیل کے لئے ایک پروگرام مرتب کیا ہے اور اس دور کے مذاکرات، سیاسی اور انسان دوستانہ مسائل پر مرکوز ہوں گے-
انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ حقائق کے پیش نظر کشیدگی کو کم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی میدان جنگ میں رونما ہوتاہے اس کا شام کے سیاسی مذاکرات کا مثبت یاک منفی اثر مرتب ہوتا ہے-
واضح رہے کہ شام کے بارے میں جنیوا میں چھٹے دور کے مذاکرات منگل کو شروع ہورہے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169