اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمنوئیل میکروں نے 46 سالہ ایڈورڈ فلپ کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزدکردیا ہے ۔ ایڈورڈ فلپ آئندہ چند روز میں اپنی کابینہ بنائیں گے ۔
نامزد وزیر اعظم ایڈورڈفلپ سابق صدر ژاک شراک کی انتخابی مہم کے انچارج رہ چکے ہیں صدر میکروں آج جرمنی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ جرمن چانسلر انجیلامرکل سے ملاقات کریں گے ۔
ملاقات میں دوطرفہ امور اور مختلف یورپی ترقیاتی منصوبوں اور25 مئی کو برسلز میں ہونے والے اہم اجلاس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169