اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ ممالک کا مقصد ایران کیخلاف اتحاد قائم کرنا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بات آگے بڑھاتے ہوئے ٹرمپ کی سعودی عرب میں تقریر کے بارے میں کہا: ایران خطے میں دہشتگردی اور پرتشدد کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے اور یہ ملک خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے ہونے والی سرگرمیوں کا منبع ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک، اسرائیل اور دیگر ممالک کے درمیان ایم وسیع نقطہ نظر موجود ہے اور وہ یہ کہ ایران خطے کو غیر مستحکم بنانے میں ایک اہم عنصر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲