14 مئی 2017 - 17:04
امریکہ میں فائرنگ کے  مختلف واقعات میں درجنوں ہلاک و زخمی

امریکہ میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ اور تشدد کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اکسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات ریاست میسا چوسٹس، مشیگن، ورجینیا، پینسلوانیہ اور نیو میکسیکو میں پیش آئے ہیں۔ امریکہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ میں سرکاری سطح پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جرائم کی شرح دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ ہے۔

.......

/169