اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بارہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان گزشتہ شب آخری مناظرہ اقتصادی مشکلات کے موضوع پر منعقد ہوا جس کے بعد سروے کے مطابق روحانی کے حامیوں میں واضح طور پر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مباحثے کے دوران صدر روحانی اور جہانگیری نے مل کر دیگر امیدواروں پر الزام تراشیاں شروع کیں تاہم قالیباف اور آیت اللہ رئیسی نے اپنے سنجیدہ جوابات سے دونوں کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔
* تسنیم نیوز ایجنسی کے نمائندوں نے مختلف شہروں میں عوام سے رائے لی تو معلوم ہوا کہ اگرچہ روحانی اور جہانگیری کی جانب سے الزام تراشیاں غیر اخلاقی تھیں تاہم پھر بھی وہ اپنے حریفوں کو مباحثے کے دوران شکست دینے میں ناکام ہوگئے۔
* قالیباف نے اس دوران روحانی اور جہانگیری کے قیمتی املاک کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جو شخص اتنا دولتمند ہو تو اس کو غریب طبقے کی غربت کا کیا احساس ہوگا؟
* واضح رہے کہ آئندہ جمعے کو ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے جس کے نتیجے میں ایران کے نئے صدر کا اعلان کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲