12 مئی 2017 - 15:22
ایرانی پہلوانوں نے ایشیائی کشتی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ایران کی قومی گریکو رومن کشتی ٹیم نے بہارت میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں سات تمغے جیت لئے اور 69 پوائنٹس کے ساتھ این مقابلوں کی پہلی پوزیشن اپنے نام کرلیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی قومی گریکو رومن کشتی ٹیم نے بھارت میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں سات تمغے جیت لئے اور 69 پوائنٹس کے ساتھ این مقابلوں کی پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی.

تفصیلات کے مطابق قازقستان، جنوبی کوریا ، جاپان ، چین ، ازبکستان، بھارت ، کرغزستان ، تاجکستان کی ٹیموں نے ایشیائی چیمپئن شپ گریکو رومن کشتی کے مقابلوں کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کی.

ان مقابلوں کے پہلے دن میں ایرانی کھیلاڑیوں' رامین طاہری'،' سید مصطفی صالحی زاده' اور 'بهنام مہدی زاده' نے فائنل کے مرحلے میں ترتیب میں 130،98،80کلوگرام کے زمروں میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا.

دوسرے ایرانی کھیلاڑی بھی 'علی ارسلان' نے ان مقابلوں میں 66 کلوگرام کے زمرے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےایک کانسی کا تمغہ جیت لیا.

ایران کی قومی گریکو رومن کشتی ٹیم نے گزشتہ روز ایشیائی گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ کے پہلے مقابلوں کےاختتام پر 42 پوائنٹس کے ساتھ تین طلائی اور ایک کانسی تمغے جیت لیا اور قازقستان سے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی.

ايراني پہلوان' عبدولی' نے ان مقابلوں کے پہلے اور دوسرے مرحلے ميں ترتیب میں تاجیکستان اور ازبکستان کےحريفوں کو 3-1 اور 2-1کے نتیجے سے شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے ميں پہنچ گيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲