اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائیشیا میں منعقدہ 28ویں بین الاقوامی ٹیکنالوجی اور ایجادات نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایرانی نوجوان موجدوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے.
یہ بات ایران کی بین الاقوامی ایجادات فیڈریشن کے سربراہ 'حسین واعظی' نے گزشتہ روز روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
تفصیلات کے مطابق اس تین روزہ نمائش میں 15 رکنی ایرانی موجد وفود سمیت دنیا کے 20 مالک بشمول انڈونیشیا، تائیوان، جنوبی کوریا، سعودی عرب، تھائی لینڈ، پولینڈ، مصر، کویت اور بحرین کے موجدوں اور ماہرین شریک ہیں جو اس نمائش میں اپنی تازہ ترین ایجادات کو شائقین کے لئے پیش کریں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲