اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ کوئی بھی دہشتگرد گروپ یا عناصر پاک، ایران تعلقات کا تعین نہیں کرسکتے.
یہ بات 'مہدی ہنردوست' نے پاکستان کے نجی چینل کے ایک پروگرام 'شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان تمام مسائل پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، دونوں ممالک کے حکام ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہیں.
ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے کہا کہ میرے بھائی! آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دونوں اطراف سے ہر چیز کو قریب سے دیکھا جارہا ہے اور میری اس بات پر اطمینان رکھیں کہ کوئی ایک فرد یا دہشتگرد گروپ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کا تعین نہیں کرسکتا.
حالیہ سرحدی واقعے جس میں 10 ایرانی بارڈر گارڈز کی شہادت ہوئی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس طرح کے مسئلے کو حل کرسکتے ہیں کیونکہ یہ دونوں کے لئے خطے کا باعث ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ پاکستانی آرمی کے ترجمان نے پاک، ایرنا تعلقات کو تاریخی، برادرانہ اور مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تعلقات کو مستقبل میں فروغ ملے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲