اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی تیل سامان مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی ایک رکن کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنیاں ایرانی تیل منڈی میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تیل صنعت کے سامان کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسبی رکھتی ہیں.
یہ بات 'ندا موسوی زادگان' نے بدھ کے روز ایران کی 22ویں بین الاقوامی تیل، گیس اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی نمائش کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد عالمی نامور کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع مل گیا ہے اور ایرانی تیل کمپنی امریکی پال کمپنی کے ساتھ تیل کے سامان کی مشترکہ پیداوار کے لئے باہمی مشارکت کررہا ہے.
موسوی زادگان نے کہا کہ یہ کمپنی اسلامی جمہوریہ ایران کو اعلی کارکردگی آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل فلٹر کی درآمد کرے گا اور ملک میں اس سامان کی پیداوار کے لئے لائسنس دیا جاتا ہے.
خاتون ایرانی نے کہا کہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے دوران دوسرے ممالک نے اس مصنوعات کی درآمد کیا گیا مگر اب صورتحال میں ملک میں اس سامان کی پیداواری کے ساتھ ایران علاقائی ممالک بالخصوص عراق اور ایشیا کو اس مصنوعات کی برآمد کرسکتے ہیں.
امریکی پال کمپنی کے نمائندے نے بھی کہا کہ ہم ایرانی تیل منڈیوں میں دوبارہ داخل ہونے کا خیرمقدم کررہے ہیں اور منقدہ نمائش کے ذریعہ ایرانی تیل کی صنعت کی صلاحیتوں سے واقف ہوگئے ہیں.
تفصيلات کے مطابق، 22ويں بين الاقوامی تيل صنعت کی نمائش تہران ميں 6 سے 9 مئی تک جاری رہے گی جس ميں ملکی کمپنيوں سميت 37 ممالک سے تعلق رکھنے والی 1500 کمپنياں شرکت کر رہی ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲