9 مئی 2017 - 11:02
مہاجرت سے متعلق ٹرمپ کے فرمان پر امریکی ججوں کی جانب سے سوالیہ نشان

امریکی عدالت کے ججوں نے مہاجرت سے متعلق صدر ٹرمپ کے فرمان پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اپیل کورٹ کے ججوں نے چھے اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں صدر ٹرمپ کے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کہ یہ پابندیاں قومی سلامتی سے متعلق تشویش کے مدنظر عائد کی گئی ہیں اور ان کا مذہبی تعصب سے کوئی تعلق نہیں ہے - ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے ڈپٹی اٹارنی جنرل جفری وال کو ریاست ویرجینیا کے شہر ریچمونڈ کی عدالت میں ججوں کے سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا - ریچمونڈ کی اپیل کورٹ ، امریکی حکومت کی طرف سے دائر کی گئی نظرثانی کی اس درخواست کا جائزہ لینے کے لئے یہ سماعت کررہی تھی جس میں ریاست مری لینڈ کے جج کے ذریعے مارچ دوہزار پندرہ کو صدر ٹرمپ کے فرمان پر روک لگادی گئی تھی - مری لینڈ کی عدالت کے جج تھیئوڈر چوانگ نے پندرہ مارچ کو صدر ٹرمپ کے مذکورہ فرمان پر اس وقت روک لگا دی تھی جب اس پر عمل درآمد میں صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے تھے-

.......

/169