اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برکینا فاسو کے سنی واعظ نے حرم امام حسین علیہ السلام میں حاضر ہو کر شیعہ مذہب قبول کر لیا۔
’’یحیی تراوری‘‘‘ کہ جو کربلا میں ’’ربیع الشہادہ‘‘ کے زیر عنوان تیرہویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہوئے تھے نے حرم امام حسین علیہ السلام میں شرفیاب ہوتے ہی شیعہ مذہب قبول کر لیا۔
قابل ذکر ہے کہ ربیع الشھادہ بین الاقوامی کانفرنس ہر سال حرمین شریفین کی جانب سے مختلف ادیان و مذاہب کے ماننے والوں کی شرکت سے کربلا میں منعقد ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲