5 مئی 2017 - 05:36
ایران، انڈونیشیا کے درمیان سنہری اقتصادی مواقع موجود ہیں: ایرانی اسپیکر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے انڈونیشیائی پارلیمانی وفد کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے کے سہنرے مواقعوں کے استعمال پر زور دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے انڈونیشیائی پارلیمانی وفد کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے کے سہنرے مواقعوں کے استعمال پر زور دیا ہے.

اعلي سطحي انڈونيشيائي پارليماني وفد كے ساتھ ملاقات ميں انہوں نے مزيد كہا كہ امت مسلمہ كو در پيش چيلينچز سے مقابلہ كرنے كے لئے ہميں اتحاد كا مظاہرہ كرنا ہو گا.

انہوں نے خطے ميں دہشت گردي كے خاتمے پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اسلامي ممالك اپني مشكلات اور مسائل كو گفتگو اور بات چيت كے ذريعے حل كريں.

دونوں ممالك كے درميان سياسي، اقتصادي اور پارليماني وفود كے تبادلے پر زور ديتے ہوئے لاريجاني نے كہا كہ ہميں موجودہ مواقعوں بالخصوص دونوں ممالك كے عوامي فلاح و بہبود كے لئے اقتصادي اور تجارتي شعبوں سے متعلق كوششيں تيز كرني ہوں گي.

انڈونيشيا كي پارليمنٹ كي بجٹ كميشن كميٹي كے سربراہ نے اپنے وفد كي قيادت كرتے ہوئے ايراني اسپيكر كے ساتھ ملاقات ميں كہا كہ انڈونيشيا اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ كثيرالجہتي تعلقات كے فروغ دينے كا خواہاں ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲