4 مئی 2017 - 18:19
نجف اشرف میں «امام علی(ع)» قرآنی مطالعاتی مرکز کا افتتاح + تصویر

قرآن مجید، نهج‌البلاغه اور صحیفه سجادیه کے مطالعے و تحقیق کے لیے «امام علی(ع)» قرآنی مطالعاتی مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

ابنا: خبررساں ادارے «دارالقرآن آستانہ علوی» کے مطابق «امام علی(ع)» قرآنی مطالعاتی مرکز کا قیام آستانہ امام علی کے تعاون سے نجف اشرف میں عمل میں لایا گیا ہے

تحقیقاتی مرکز کی افتتاحی تقریب میں روضہ امام علی(ع) کے متولی«سیدنزار هاشم حبل‌المتین» سمیت نجف کے اہم علما اور دانشور شریک تھے۔

نجف اشرف میں «امام علی(ع)» قرآنی مطالعاتی مرکز کا افتتاح + تصاویر

سیدنزار حبل‌المتین نے تقریب سے خطاب میں کہا: مراجع تقلید کے حکم پر قرآن مجید، نهج‌البلاغه اور صحیفه سجادیه پر تحقیقاتی کام کے لیے اس مرکز کو بنایا گیا ہے

انکا کہنا تھا کہ روضہ امام علی، قرآن اور اهل بیت‌(ع) کی تعلیمات کی ترویج کے لیے کوشاں ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

نجف اشرف میں «امام علی(ع)» قرآنی مطالعاتی مرکز کا افتتاح + تصاویر

روضہ امام علی(ع) کے مذہبی امور کے سربراہ «شیخ مصطفی ابو الطابوق» نے تقریب سے خطاب میں کہا:

اس مرکز میں نهج‌البلاغه اور صحیفه پر دو سالہ کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جسکو مکمل کرنے کے بعد طلبا دیگر مراکز میں جاکر کام کرسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نجف کے بعد دیگر صوبوں میں بھی اس کی زیلی شاخوں کے قیام کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169