4 مئی 2017 - 17:49
پاکستان آرمی چیف کی جرمنی کی نمائندہ برائے پاک افغان سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی نمائندہ برائے پاک افغان سبین سپرواسر نے ملاقات کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

جرمنی کی نمائندہ خصوصی نے ملاقات کے دوران خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

........

/169