3 مئی 2017 - 13:00
ایران کا جوہری معاہدہ عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اقوام متحدہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی جوہری معاہدے بین الاقوامی امن اور سلامتی میں اہم کردار ادا کررہا ہے.

اہل یت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی جوہری معاہدے بین الاقوامی امن اور سلامتی میں اہم کردار ادا کررہا ہے.
جوہری معاہدے عالمی امن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اقوام متحدہ
يہ بات محترمہ 'ماريا دوتسنكو' نے منگل كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدہ اسلامي جمہوريہ ايران كي پاليسي كي ايك بڑي كاميابي ہے.

انہوں نے جوہري معاہدے كے ذريعہ ايران كے اقتصادي تعلقات كو فروغ دينے كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ كي ايك پريس ريليز كے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران اب تك جوہري معاہدے پر عملدرآمد كررہا ہے اور ہميں اميد ہے يہ معاہدہ مكمل طور پر نافذ كيا جائے گا.

انہوں نے ايراني قوم كي اقتصادي صورتحال پر جوہري معاہدے كے مثبت اثر كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ دنيا بھر ميں ايراني اعلي سفارتكاري بہت معروف ہے اور ايراني سفارتكار اقوام متحدہ كے اقدار اور عالمي قوانين كا احترام كرتے ہيں.

اقوام متحدہ كي اعلي حكام نے 1975 ميں اسلامي جمہوريہ ايران كي جانب سے مشرق وسطي ميں جوہري ہتھياروں كے بغير كي قرارداد كي منظوري كو سراہتے ہوئے كہا كہ ايراني صدر حسن روحاني نےت انتہا پسندي اور تشدد پسندي كي روك تھام كے لئے قابل قدر سنجيدہ اقدامات كئے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايراني سفارتكار 'نصر اللہ انتظام' نے اقوام متحدہ كي تشكيل ميں تعميري كردار ادا كيا ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران ہميشہ عالمي امن كو فروغ ديتا رہا ہے.

انہوں نے ايران كے مغربي صوبے آذربائيجان غربي اروميہ كي آزاد يونيورسٹي ميں اقوام متحدہ كي تاريخي تصاويري نمائش كے انعقاد كا خيرمقدم كرتے ہوئے كہا كہ ہم اسلامي جمہوريہ نيوز ايجنسي ( ارنا ) كے منيجينگ ڈايريكٹر 'محمد خدادي' كا شكريہ ادا كرتے ہيں.

تفصيلات كے مطابق اروميہ كي آزاد يونيورسٹي ميں پير كے روز 'عالمي امن ميں اقوام متحدہ كا كردار' كے عنوان سے متعلقہ تصاويري نمائش كا انعقاد كيا گيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲