2 مئی 2017 - 14:26
سردار عتیق: کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے

ڈویژنل عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیر میں تحریک نئی نسل نے سنبھال لی ہے، جو کسی جماعت کے جھنڈے کا انتظار نہیں کرتے بلکہ تحریک کے حق میں جو کچھ ہوتا ہے کر گزرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملہ پر فوج نرمی نہ دکھائے، پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش جنہوں نے کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، قمر باجوہ ریفرنڈم کروائیں، قوم ان کے ساتھ ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پارٹی کے ڈویژنل عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے اب کشمیر میں تحریک نئی نسل نے سنبھال لی ہے، جو کسی جماعت کے جھنڈے کا انتظار نہیں کرتے بلکہ تحریک کے حق میں جو کچھ ہوتا ہے کر گزرتے ہیں۔ اس موقع پر متعدد قرار دادیں بھی منظور کی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169