اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے متعلقہ حکام سے سرحدی علاقوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سرحدی حملے اور ایرانی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو بھرپور رد عمل دیں گے.
ان خيالات كا اظہار آيت اللہ 'صادق آملي لاريجاني' نے گزشتہ روز سپريم جوڈيشل كونسل كے اجلاس ميں خطاب كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے پاك،ايران سرحدي علاقے ميں دہشتگردوں كے حملے ميں بارڈر گارڈز كي شہادت پر اپني تعزيت كا اظہار كيا.
انہوں نے متعلقہ حكام سے مطالبہ كيا كہ سرحدي علاقوں كي سلامتي كو مزيد مضبوط كرنے كے لئے كوششوں ميں اضافہ كريں تا كہ آئندہ دہشتگردوں كو ايسي سفاكانہ كاروائياں كرنے كا موقع نہ ملے اور ايراني اہلكاروں پر حملہ آوروں كا منہ توڑ جواب ديا جاسكے.
چيف جسٹس آيت اللہ لاريجاني نے كہا كہ دہشتگردوں كي ايسي سفاكانہ كاروائيوں سے ايراني كي بہادر قوم كے عزم پر كوئي اثر نہيں پڑے گا.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ حاليہ كاروائي ميں ملوث عناصر كو كڑي سزا دلوانے كے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائيں گے.
ايراني عدليہ كے سربراہ نے عالمي نام نہاد انساني حقوق كي تنظيموں كو تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے كہا كہ نام نہاد انساني حقوق كے ادارے اپنے مفادات كي خاطر دہشتگردوں اور ان كے حاميوں كے جرائم پر خاموش ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲