2 مئی 2017 - 12:43
ایران کا کرغزستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے پر اظہارِ افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران نے کرغزستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کرغزستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمي' نے منگل كے روز اپنے ايك بيان ميں كرغزستان ميں مٹي كے تودے گرنے كے نتيجے ميں جاں بحق ہونے والے افراد كے لواحقين كے ساتھ اپني تعزيت كا اظہار كيا.

انہوں نے كہا كہ ہماري دعائيں متاثرہ خاندانوں كےساتھ ہيں.

ياد رہے كہ كرغزستان كے اوش ريجن ميں ہونے والي لينڈ سلائيڈنگ سے چوبيس افراد مٹي تلے دب گئے ہيں.

حكام كے مطابق لاپتہ شہريوں كي تلاش كيلئے امدادي كارروائياں جاري ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲