اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تقریب مذاہب اسلامی کونسل شعبہ خواتین کی سربراہ خانم شریفی نے کہا اسلام خواتین پر معاشرے میں کردار کے حوالے سے کوئی پابندی عائد نہیں کرتا اس لئے خواتین عالم اسلام میں مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تقریب اسلامی کونسل میں عالم اسلام سے خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنا کردار ادا کررہی ہیں اسی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ خواتین نے عالم اسلام کی وحدت و یکجہتی کا علم اٹھا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج وحدت اسلامی کی جتنی ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی اس لئے کہ دشمن ثقافتی یلغار کے ذریعے اسلام کا تہذیبی اور ثقافتی نظام تباہ کردینا چاہتا ہے۔
خانم شریفی نے کہا اس امر کے حصول کیلئے عالم اسلام کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس ضرورت کے پیش نظر تقریب مذاہب اسلامی خواتین کا شعبہ اپنا کردار ادا کررہا ہے اور عالم اسلام میں وحدت کے قیام کیلئے عالم سطح پر کئی پروگرام منعقد کرواچکا ہے اور اس ادارے کا یہ مقدس سفر ہنوز جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169