29 اپریل 2017 - 07:00
روم کے شہریوں نے  فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ اور صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا

اٹلی کے عوام نے فلسطین کی مظلوم قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے روم میں مظاہرہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روم کے شہریوں نے  فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ اور صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم گذشتہ ساٹھ برس سے صیہونی حکومت کے مظالم برداشت کر رہی ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ عالمی ادارے اور خود مغرب، صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔
مظاہرے میں شریک ایک شخص نے، کہ جس نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین، شام اور یمن کی حمایت میں بینر اٹھا رکھا تھا، کہا کہ ان تینوں ملکوں کی قوموں کو اسرائیل، امریکہ اور سعودی عرب کے مظالم و جرائم کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطین کے غاصبوں کو اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے حقوق پامال کرسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169