اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپین میں والاڈولیڈ فیسٹیول کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ فجر فلم میلے سے ایرانی اور ایشیائی فلموں کو دیکھنے کا سنہری موقع میسر ہوا ہے.
يہ بات 'خاوير آنگولو' نے بدھ كے روز تہران ميں منعقدہ فجر فلم فسٹيول كے موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگر كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ اب تك فجر فلم فسٹيول ميں شركت كے ليے دو مرتبہ ايران كا دورہ كيا ہے اور گزشتہ سال والاڈوليڈ فيسٹيول كے ليے فجر فلم فسٹيول سے ايك ايراني دستاويزي فلم 'لڑكي' كو منتخب كيا گيا تھا.
انہوں نے كہا كہ والاڈوليڈ فلم فسٹيول ميں ايراني فلم ساز رضا مير كريمي كي فلم 'لڑكي' كو ناظرين كي جانب سے بہت پسند كيا گيا.
انہوں نے كہا كہ وہ اب تك ايراني نامور فلموں كي ايك بڑي تعداد كو ديكھ چكے ہيں.
انہوں نے مزيد كہا فجر فلم ميلا بہت اچھي طرح منعقد ہو رہا ہے. انہوں نے بتايا كہ فجر فلم ميلے سے ايراني اور ايشيائي فلموں كي نمائش كا اچھا موقع فراہم ہوا ہے.
تفصيلات كے مطابق، تہران ميں 35ويں فجر انٹرنيشنل فلم فيسٹيول 21 سے 28 اپريل تك 350 غير ملكي مہمانوں كي شركت كے ساتھ ايراني فلم ساز 'رضا ميركريمي' كي قيادت ميں منعقد كيا گيا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲