اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں امریکی فوجی اڈے کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے خوست میں ایک فوجی اڈے کے قریب ہوا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خود کش کار بم کے ذریعہ کیا گیا جب کہ وزارت داخلہ نے بھی دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے کے قریب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تاحال دھماکے سے ہونے والے نقصان سے متعلق اطلاعات موجود نہیں ہیں اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دھماکہ صوبہ خوست میں موجود امریکی فوجی اڈے کے قریب کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169