24 اپریل 2017 - 16:19
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ کربلا محور انسانیت اجلاس کا انعقاد+ تصاویر

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا 3 روزہ کربلا محور انسانیت مرکزی ورکنگ کاونسل کا اجلاس بھٹ شاھ میں منقعد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا  3 روزہ کربلا محور انسانیت مرکزی ورکنگ کاونسل کا اجلاس بھٹ شاھ میں منقعد کیا گیا، جس میں تنظیم کے تمام اضلاح، ڈویزنس، یونیورسٹیزسمیت مرکزی کابینہ نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے کی جب کے مدرس میں انجنئیر سید حسین موسوی، حجت السلام علامہ باقر زیدی، دانشور معظم ارشداللہ مکتبی، دھنی بخش جعفری، سابقہ مرکزی صدرثابت علی ساجدی، محمد یاسین عارفی، تنظیمی سینئیرس انجنئیرسعید پٹھان، بھی شامل تھے، پروگرام کا مقصد تنظیم کے سالانہ پروگرام کی منظوری، آئین کی ترمیم، اور دیگر پروگرام کی پلاننگ شامل تھا، پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کے اسلام کربلا آئین زندگی ہے جسے ہمیں اپنانا چاہئیے، عزاداری سے بہت سی چیزیں اسی مربوط کی گئی ہیں جس کا عزاداری سے کوئی تعلق نہیں ہے،عزاداری ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم  اپنا پیغام عام لوگوں تک آسانی سے پہنچا سکتے ہیں مگر کچھ سازشی عناصر  نے ایسی روایتیں جاری کی ہیں جن کا عزاداری سے کوئی واسطہ نہیں ہے  اور عام لوگوں نے انہیں تسلیم کر لیا ہے جس سے مذھب کی ترویج نہیں ہوتی، اور عالمی میڈیا پر اسے منفی انداز میں دیکھایا جاتا ہے جس سے لگتا ہے کہ شیعہ مذھب جاہلوں کا مذہب ہے جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا کہ سامنے حقیقی تشیع کا چہرا دیکھایا جائے۔
 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ملت کی خدمات کرتی رہی ہے، نوجوانوں کی نظریاتی تربیت اور اصلاحی سرگرمیاں ہماری پہچان ہے، گذشتہ 46 سالوں سے سرزمین سندھ پر اھلیبیت ؑ کی تعلیمات عام کرتی آرہی ہے، اس لئیے ہمارے تمام سالانہ پروگرام تربیتی پہلو رکھتے ہیں جن سے نوجوانان کی نظریاتی اور ذھنی نشونما کرنا اور ان کو حقیقی دین کی تعلیمات دینا جس سے وہ عملی مومن بن کر ملت کی خدمات کر سکیں،  ہماری ترجیات میں شامل ہے، جس سے ہم اپنے وطن عزیز کی خدمت کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲