23 اپریل 2017 - 10:58
تیونس: بے روزگاری اور غربت کے خلاف احتجاج وہڑتال

تیونس میں ہزاروں افراد نے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تیونس کے مغرب میں واقع شہر الکاف میں ملک کی طاقتور ٹریڈ یونین یو جی ٹی ٹی کی مقامی شاخ نے عام ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کی اپیل کی تھی۔ مظاہرین یونین کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور پھر انھوں نے مرکزی شاہراہوں کی جانب مارچ کیا ہے۔

مظاہرین کام ،آزادی اور انسانی وقار کے نعرے لگا رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ الکاف کو بھی ترقی کا حق حاصل ہے۔انھوں نے علاقے کی ترقی کے لیے وعدے ایفاء نہ کرنے پر حکومت کی مذمت کی۔عام ہڑتال کے موقع پر شہر میں تمام سرکاری دفاتر ،نجی کمپنیوں کےآفس ،دکانیں اور کیفے بند تھے اور صرف اسپتال ،دواخانے اور بیکریاں کھلی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169