اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلیٰ افسران اور کمانڈروں نے آج سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
گزشتہ روز یعنی ۲۹ فروردین (ایرانی سال کا پہلا مہینہ) ایران میں ’’یوم مسلح افواج‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔اسی مناسبت پر آج مسلح افواج کے کمانڈروں نے اپنے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلیٰ افسران اور کمانڈروں نے آج سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
سپریم لیڈر امام خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ افسران اور کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات وسیع پیمانے پر اور بغیر دھاندلی کے صاف شفاف ہونے چاہئیں، ان شاء اللہ قوی امید ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر بغیر دھاندلی کے صاف و شفاف اور امن و امان کے ساتھ انتخابات منعقد ہونگے، انتخابات ملکی دفاع اور مستقبل کے لئے مفید ثابت ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲