18 اپریل 2017 - 18:38
پاک، ایران آزادانہ تجارتی معاہدے سے اسمگلنگ کو روکنے کے لئے مدد ملے گی: بلوچی تاجر

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے سنئیر تاجر نے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ ناگزیر ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی صوبہ بلوچستان کے سنئیر تاجر نے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ ناگزیر ہے.

يہ بات پاكستاني صوبے بلوچستان ميں پاكستاني تاجروں اور پاكستان انٹرنيشنل روڈ ٹرانسپورٹ يونين كے صدر 'حاج فتح خان نور زئي' نے گزشتہ روز پاكستان ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے قونصل جنرل 'محمد رفيعي' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

تہران ميں ايران اور پاكستان كے درميان منعقدہ 20 ويں اقتصادي كميشن كے مشتركہ اجلاس كے موقع ہونے والي اس ملاقات كے دوران پاكستاني تاجروں نے ايران اور پاكستان كي سرحدي گزرگاہوں اور زاہدان كے كسٹمز كے موجودہ مسائل پر كہا كہ زاہدان كت كسٹم گوداموں ميں كافي جگہ نہ ہونے كي وجہ سے پاكستاني تاجروں كو مالي مسائل كا سامنا ہے.

پاكستاني تاجروں نے كہا ہے كہ ايران اور پاكستان كے درميان باہمي تجارتي تبادلوں كو مزيد توسيع دينے كے ليے زاہدان كے كسٹم گوداموں ميں اضافہ كرنا ناگزير ہے.

اس ملاقات ميں اسلامي جمہوريہ ايران سے پاكستان كےچيمبر آف كامرس كے ركن تاجروں كے لئے ايك سالہ ويزا وصول كرنے كا مطالبہ كيا گيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲