16 اپریل 2017 - 14:05
صدارتی انتخابات میں کاغذات جمع کرنے کی مدت ختم/ 1636 افراد نے کاغذات جمع کرادیئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات جمع کرانے کی مدت ختم ہوگئی ہے مجموعی طور پر 1636 افراد نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات جمع کرانے کی مدت ختم ہوگئی ہے مجموعی طور پر 1636 افراد نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 16361 افراد نے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ لیکن ان میں اکثر افراد ایسے ہیں جن میں صدارتی انتخابات میں شرکت کے شرائط موجود نہیں ہیں۔ ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ 19مئی کو کرائی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169