16 اپریل 2017 - 12:43
افغان وزیر دفاع کا امریکی جنرل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت سے انکار

افغانستان کے وزیر دفاع نے پہلے سے کئے گئے اعلان کے باوجود افغانستان میں تعینات امریکی فوجی جنرل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس مشترکہ پریس کانفرنس میں افغانستان میں تعینات فوجی جنرل جان نکلسن، مشرقی افغانستان کے علاقے آچین میں امریکہ کی جانب سے سب سے بڑے غیر ایٹمی بم کا استعمال کئے جانے کے بارے میں وضاحت پیش کرنے والے تھے۔یہ مشترکہ پریس کانفرنس جمعے کو کابل میں ہونے والی تھی۔افغانستان کے وزیر دفاع جنرل حبیبی نے امریکہ کی جانب سے سب سے بڑا غیر ایٹمی بم استعمال کئے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔امریکہ کی جانب سے کئے جانے والے اس حملے میں درجنوں افراد مارے گئے ہیں۔افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی اس حملے کو افغانستان کے قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی اور ماحولیات کے تحفظ کے منافی اقدام قرار دیا ہے۔ افغانستان پر کئے جانے والے اس حملے میں امریکہ نے گیارہ ٹن ٹی این ٹی کا حامل بم استعمال کیا ہے۔واضح رہے کہ روس، چوّالیس ٹن ٹی این ٹی کے حامل سب سے بڑے غیر ایٹمی بم کا تجربہ کر چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169