اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ہلمند میں ہونے والے دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں - دو ہفتے پہلے بھی صوبہ ہلمند کے صدرمقام لشکر گاہ میں ہونے والے حملے میں بارہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے -
دوہزار سولہ میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے مختلف علاقوں میں سڑک کے کنارے نصب بم اور دیگر دھماکوں میں تقریبا نو سو عام شہری ہلاک اور زخمی ہو ئے تھے - ہلمند جنوبی افغانستان کے بدامن صوبوں میں سے ہے جہاں طالبان سرگرم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169