12 اپریل 2017 - 18:12
قیمتی شخصیات کا قتل ہونا پاکستان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

انہوں نے مزید کہا کے شھید منتظر مھدی با اخلاق باوقار اور باکردار نوجوان تھا، آپ اھلیسنت کے گھرانے میں پیدا ھوئے اور حق کی جستجو اور فکر کربلا نے آپ کو ایک مومن کردار بنایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں قمیتی شخصیات ایک تسلسل کے ساتھ قتل ہوتے رہی ہیں، بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق قیمتی شخصیات کا قتل ہونا پاکستان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ملک اور انسان دشمن قوتیں ملت جعفریہ کے اسکالرز، ڈاکٹرز، انجنیئرز کی ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشتگرد تنظیم ہے مگر مفاد پرست سیاستدان اپنے خصیص مفادات کے لئے ملک دشمن گروہ کی سرپرستی کرتے آرہے ہیں، ان خیالات کا اظھار اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمرعباس جتوئی نے ملت جعفریہ کے سرمایہ  شھید منتظر مھدی  کی تیسری برسی کے موقع پر  اپنے تعزیتی پیغام میں کیا، انہوں نے مزید کہا کے شھید منتظر مھدی با اخلاق باوقار اور باکردار نوجوان تھا، آپ اھلیسنت کے گھرانے میں پیدا ھوئے اور حق کی جستجو اور فکر کربلا نے آپ کو ایک مومن کردار بنایا اور آپ شعیہ مسلک میں شامل ھوئے، پڑھائی میں ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ آپ مہران  انجنئرنگ یونیورسٹی میں ملت کی خدمات میں نمایاں رہے، آپ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی عھدیدار بھی رہے، شھید کی کارکردگی اور جستجو طلبہ کے لیئے موٹیویشن تھی، بھت سے دوست آپ سے محبت میں مبتلا رھتے تھے، آپ کی نمایاں خدمات اور مستقل مزاجی وجہ سے آپ نے اصغریہ کے پروجیکٹ ھیومن ریسورس ڈولپمنٹ کے ڈاریکٹر کے حیثیت سے بھی خدمات کی،شہید منتظر مہدی این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم ڈیپارٹمینٹ تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے، دہشتگردوں نے منتظر مہدی کو اس وقت  فائرنگ کی جب وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک گاڑی میں سوار تھے،  آپ کی شہادت کے بعد تنظیم کے دوستوں میں گہرے دکھ کی لہر ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمرعباس جتوئی  نے کہا کے ہم شہید کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں جب  کہ ملت اور ملک کی سربلندی کے لئے کام جاری رکھا جائےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲