اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان دار الحکومت کابل میں خود کش حملہ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ پل محمود خان پر ہوا جہاں ایک خود کش حملہ آور نے سرکاری ملازمین کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیاجس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی طور پر اس خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169