10 اپریل 2017 - 16:38
قازقستان کا شام امن مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ

قازقستان کے وزیر خارجہ نے شام مذاکرات کے حوالے آستانہ اور جنیوا عمل کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے.

 قازقستان کے وزیر خارجہ نے شام مذاکرات کے حوالے آستانہ اور جنیوا عمل کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے.

'غيرت عبدالرحمانوف' نے كہا كہ ہم تمام فريقين كے ساتھ شامي بحران كے حل كے لئے آستانہ اور جنيوا ميں اقوام متحدہ كي نگراني كے تحت اسلامي جمہوريہ ايران،روس اور تركي كي مشتركہ حكمت عملي كے ساتھ شروع ہونے والے شام امن مذاكرات كے تسلسل كي حمايت كے خواہاں ہيں.

عبدالرحمانوف نے كہا كہ شامي امن مذاكرات كے اگلے دور 3 مئي منعقد ہوجائے گا اور اس كا مقصد شام ميں جنگ بندي كو مضبوط بنانا اور اس كے نفاذ كے طريقہ كار كي نگراني ہے.

ياد رہے كہ قازقستان كے دارالحكوت آستانہ ميں 23 اور 24 جنوري كو شامي حكومت اور باغي گروہوں كے نمائندوں كے درميان نئے امن عمل كے تحت مذاكرات كے پہلے دور انعقاد كيا اور اس حوالے سے تہران،ماسكو اور دمشق كے اعلي سياسي اور سيكورٹي حكام كے درميان مشاورت كا سلسلہ جاري ہے.

شامي امن مذاكرات كے پچھلے دور سوئٹرزلينڈ كے شہر جنيوا ميں اقوام متحدہ كے ايلچي برائے امور شام 'اسٹافن ڈي مستورا' كي موجودگي ميں 24 سے 31 مارچ تك انعقاد كيا گيا.

.........

242