10 اپریل 2017 - 14:55
بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کو پاکستان میں پھانسی دے دی گئی

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پر موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پر موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

کلبھوشن یادیو کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوئی جبکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے کلبھوشن یادیو کو سزا سنائی۔

اس کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجرم کی سزائے موت کی توثیق کی۔

خیال رہے کہ مارچ 2016 میں حساس اداروں نے بلوچستان سے بھارتی جاسوس اور نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے چند روز بعد اس کی ویڈیو بھی سامنے لائی گئی تھی، جس میں کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ اسے 2013 میں خفیہ ایجنسی را میں شامل کیا گیا اور وہ اس وقت بھی ہندوستانی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس  نے دوران تفتیش تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا۔

کلبھوشن یادیو نے کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا اعتراف کیا تھا جبکہ یہ بھی اعتراف کیا تھا وہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کے مشن پر تھا۔

.............

242