10 اپریل 2017 - 13:26
پاکستانی حکومت کو چائیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عا لمی سطح پر اجاگر کرے: علامہ ناظر عباس تقوی

مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے ہم کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے بھارت بے گناہ عوام کو گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر تے دکھائی نہیں دے رہیں اقوام متحدہ کو چایئے کے کشمیری عوام پر ہو نے والے مظالم اور بھارتی بربریت کو روکنے کے لئے بھارت پر زُور ڈالے کے وہ انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیری عوام کے قتل وغارت گری سے گریز کرے پاکستانی حکومت کو چائیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عا لمی سطح پر اجاگر کرے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرے گز شتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کے مسئلہ کشمیر ہمارا بنیادی مسئلہ ہے اس مسئلے کو ہر سطح پراُٹھنا ہماری زمہ داری ہے مسئلہ کشمیرکے حل نہ ہونے تک حکمرانوں کو اس پر زُور دینا چایئے پا کستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲