9 اپریل 2017 - 18:46
دہشتگرد گروہ داعش نے مصر کے طنطا شہر میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصر کے شہر طنطا میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب پر وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصر کے شہر طنطا میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب پر وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع شہر طنطا میں ایک چرچ کے اندر وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔مصر کے شہر طنطا میں چرچ کے اندر دھماکے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ۔ چرچ میں پام سنڈے کی تقریب جاری تھی۔

.......

/169