9 اپریل 2017 - 12:24
امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات، تیس افراد ہلاک

امریکہ کے مختلف علاقوں میں رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم از کم تئیس افراد ہلاک اور اڑتالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے مختلف علاقوں میں رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم از کم تئیس افراد ہلاک اور اڑتالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم از کم تئیس افراد ہلاک اور اڑتالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 امریکہ میں ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق واقعات کے اندراج کے مرکز نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ فائرنگ کے بیشتر واقعات ورجینیا، مریلینڈ اور جورجیا ریاستوں میں رونما ہوئے۔

امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسلحہ تیار کرنے والی فیکٹریوں کے مالکان کے اثرورسوخ کی بنا پر اب تک امریکی کانگریس میں عام شہریوں کو ہتھاروں کی فروخت اور ان کے پاس ہتھیار موجود ہونے کے مسئلے کو کنٹرول کئے جانے کے بارے میں کوئی قانون پاس نہیں کیا جاسکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲