7 اپریل 2017 - 19:30
 ایرانی تاجروں کو چھ ماہ طویل ویزے جاری کئے جائیں گے: عراقی سفیر

ایران میں تعینات عراقی سفیر نے کہا ہے کہ ایرانی تاجروں اور کاروباری حضرات کے لئے عراق کی جانب سے چھ ماہ کے ویزے جاری کئے جائیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات عراقی سفیر نے کہا ہے کہ ایرانی تاجروں اور کاروباری حضرات کے لئے عراق کی جانب سے چھ ماہ کے ویزے جاری کئے جائیں گے.

يہ بات راجح صابر عبدالموسوي نے ايراني تاجروں كے ساتھ ايك اجلاس كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ ايران،عراق كے درميان موجود بردرانہ اور مضبوط تعلقات كو مدنظر ركھتے ہوئے عراق كي جانب سے ايراني تاجروں اور كاروباري حضرات كو چھ ماہ كے ويزے فراہم كئے جائيں گے.

عراقي سفير نے بتايا كہ گزشتہ تين ماہ ميں 1190 ويزے ايراني تاجروں كو جاري كئے گئے ہيں.

اس موقع پر خرم شہر كے چيمبر آف كامرس، انڈسٹري، كان كني اور زراعت كے سربراہ ہاني فيض علي نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان اقتصادي تعلقات ميں فروغ سے تمام شعبوں اور ملكي معيشت كو فروغ ملے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲