اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر محنت اور سماجی بہبود اور سنگاپور کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک سمیت خطے میں موجود سنہری مواقعوں سے استفادہ کرنے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے.
محمد مالك عثمان سے علي ربيعي نے تہران ميں بات چيت كے دوران نجي شعبہ كو متحرك كرنے پر زور ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے نجي شعبے دوطرفہ اقتصادي اور تجارتي سرگرميوں كو فروغ دينے كے لئے اہم كردار ادا كرسكتے ہيں.
انہوں نے كہا كہ سنگاپور ايران كے ماركيٹ كے ساتھ ساتھ خطے كے ماركيٹ تك رسائي حاصل كرسكتا ہے.
ايران اور سنگاپور كے درميان بنكينگ نظام كي بحالي پر اپنے اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے انہون نے كہا كہ اس حوالے سے دونوں ممالك كے اقتصادي اور تجارتي سرگرميوں كو توسيع دينے كے لئے مزيد كام ہونا چاہئے.
سنگاپور كے وزير خارجہ نے جوہري معاہدے كے بعد ايران ميں موجود وسيع مواقعوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كے ساتھ سنگاپور كے تعلقات تمام شعبوں ميں بڑھ رہے ہيں.
محمد مالك عثمان نے كہا كہ سنگاپور كي ايراني تيل كي خريداري ميں 60 فيصد اضافہ ہواہے.
اس ملاقات مين دونوں عہديداروں نے خطے اور بين الاقوامي سطح پر ہونے والے اہم واقعات پر بھي تبادل خيال كياگيا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲