6 اپریل 2017 - 13:49
63 سال کے بعد ملکی درآمدات کے مدمقابل ایرانی برآمدات نے میدان مارلیا: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق، 63 سال کے بعد ملکی درآمدات کی نسبت ایرانی برآمدات نے میدان مارلیا اور یہ ایرانی حکمت عملی کی کامیابی کی نشان ہے.

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق، 63 سال کے بعد ملکی درآمدات کی نسبت ایرانی برآمدات نے میدان مارلیا اور یہ ایرانی حکمت عملی کی کامیابی کی نشان ہے.

ان خيالات كا اظہار ايراني صدر 'حسن روحاني' نے جمعرات كے روز ايران كے صوبے سمنان كے دورے كے موقع پر ويڈيو لنك كے ذريعے ايك اجلاس ميں خطاب كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ گزشتہ سال كے دوران درآمدات كے مقابلے ميں 300 ملين ڈالر تك ايراني برآمدات ميں اضافہ ديكھنے ميں آيا ہے.

روحاني نے كہا كہ سپريم ليدڑ كي ہدايات كي بنا پر كاروبار اور روزگار كي صورتحال ميں بہتري اور اس موضوع كے حوالے سے سنجيدہ اقدامات كررہے ہيں.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ نئے سال كا اصل مقصد مزاحمتي اقتصاد پاليسي كے تحت قومي پيداوار اور روزگار كے مواقعوں ميں مزيد اضافہ كرنا ہے اور اس مقصد كے لئے صوبوں كو تعميري اقدامات كرنے ہوں گے.

صدر حسن روحاني نے ميڈيا سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ سمنان صوبے كو پاني كے مسائل كا سامنا ہے جس كو حل كرنے كے لئے حكومت پُرعزم ہے.

ياد رہے كہ ايراني صدر اہم ترقياتي منصوبوں كا افتتاح كرنے كے لئے سمنان پہنچ گئے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲