6 اپریل 2017 - 05:31
پاراچنار، آل پارٹیز کی مشترکہ پریس کانفرنس + تصاویر

مقررین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین پر فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف ریاستی قوانین کیمطابق کارروائی کی جائے۔ کرم ایجنسی میں دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور دھماکے میں ملوث افراد کیخلاف آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل پارٹیز کرم ایجنسی کی جانب سے پریس کلب پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام پارٹیوں بشمول قومی وطن پارٹی نے بھرپور شرکت کی۔ تمام پارٹیوں نے پاراچنار کے حالیہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرکے عوام کے سامنے پیش کریں۔ پریس کانفرنس میں مقررین نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء و زخمیوں اور تباہ شدہ املاک کے پیکیج میں اضافہ کیا جائے۔ ملک کے دوسرے صوبوں کی طرح اس دھماکے میں ہونے والے متاثرین کو بھی انصاف دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین پر فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔ کرم ایجنسی میں دہشت گرد اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور دھماکے میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی میں انٹری چیک پوسٹوں پر حفاظتی اقدامات کئے جانے اور رجسٹریشن کے ایسے قوانین متعارف کئے جائیں، جس سے عوام کو سہولت ہو۔

پاراچنار، آل پارٹیز کرم ایجنسی کا مشترکہ پریس کانفرنس انعقاد پذیر

۔۔۔۔۔۔۔
/169