5 اپریل 2017 - 14:16
روسي ہم منصب كے نام پيغام، دہشتگردوں كے حاميوں كيخلاف مقابلہ كيا جائے: ايڈميرل شمخاني

اسلامي جمہوريہ ايران كي قومي سلامتي كونسل كے سربراہ نے اپنے روسي ہم منصب كے نام ايك خصوصي پيغام ميں سينٹ پيٹرزبرگ دھماكے كي شديد الفاظ ميں مذمت كرتے ہوئے لواحقين اور متاثرين كے ساتھ ہمدري كا اظہار كيا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامي جمہوريہ ايران كي قومي سلامتي كونسل كے سربراہ نے اپنے روسي ہم منصب كے نام ايك خصوصي پيغام ميں سينٹ پيٹرزبرگ دھماكے كي شديد الفاظ ميں مذمت كرتے ہوئے لواحقين اور متاثرين كے ساتھ ہمدري كا اظہار كيا.

ايڈميرل 'علي شمخاني' نے بدھ كے روز روس كي قومي سلامي كونسل كے سيكرٹري 'نكولائي پيتروشف' كے نام ايك پيغام ميں اس بات پر زور ديا كہ عالمي برادري دہشتگردوں كے حاميوں اور مشتركہ سوچ ركھنے والے عناصر كے خلاف بلاتفريق كاروائي كرے.

ايران اور روس كے درميان انسداد دہشتگردي كے شعبے ميں موجودہ تعميري تعاون كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان اس حوالے سے تعاون مزيد بڑھانے كي ضرورت ہے.

انہوں نے بتايا كہ يقينا دہشتگردوں كي ايسي بزدلانہ كاروائيوں سے اس لعنت كا خاتمہ دينے كے لئے فرنٹ لائن پر موجود ممالك كے عزم متاثر نہيں ہوگا بلكہ يہ ممالك تكفيري اور دہشتگرد عناصر كا قلع قمع كرنے كے لئے مزيد پرعزم ہوں گے.

اس موقع پر اعلي ايراني قومي سلامتي كونسل كے سيكرٹري نے سينٹ پيٹرزبرگ سانحے پر روسي قوم اور حكومت كے ساتھ تعزيت كرتے ہوئے جان بحق ہونے والے لواحقين سے اپني ہمدردي كا اظہار كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲