اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم ایسے مہلک ہتھیاروں کے کسی بھی طرح استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں.
بہرام قاسمي نے بدھ كے روز اپنے ايك بيان ميں شامي شہر ادليب ميں كيميائي ہتھياروں كے حملے كي رپورٹس پر اپنے ردعمل ميں مزيد بتايا كہ اسلامي جمہوريہ ايران ايسے حملوں كي بلاتفريق مذمت كرتا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ماضي ميں شامي حكومت كي جانب سے كيميائي ہتھياروں كي تلفي كے لئے واضح اقدامات كئے گئے اور يہ اقدام بين الاقوامي اداروں بالخصوص اقوام متحدہ كي نگراني ميں كيا گيا.
قاسمي نے مزيد كہا كہ شام ميں اس سے پہلے دہشتگردوں كي جانب سے كيميائي ہتھياروں كا استعمال سامنا آيا اور موجودہ صورتحال ميں متنازعہ حالات ديكھا كر شام كي صورتحال كو مزيد نقصان پہنچانے كي كوشش كي جارہي ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايسے حملوں كے حوالے سے مشكوك اطلاعات اور پروپيگنڈے پھيلانے كا مقصد شام امن مذاكرات بالخصوص آستانہ امن كو نقصان پہنچانا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲