5 اپریل 2017 - 11:34
امریکی ریاست میساچوسٹس کی مساجد ان دنوں غیر مسلموں کی میزبانی کررہی ہیں

اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کی غرض سے امریکہ میں مساجد کے دروازے غیر مسلموں کے لیے کھول دیئے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کی مساجد ان دنوں غیر مسلموں کی میزبانی کررہی ہیں۔ بوسٹن کے اسلامی مرکز اور سترہ دیگر مساجد نے ایک پروگرام کے تحت غیر مسلموں کو دعوت عام دی ہے کہ وہ آئیں اور مسلمانوں کی مذہبی رسومات کا قریب سے مشاہدہ کریں اور دین اسلام کے بارے میں اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کے شعبہ میساچوسٹس کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر جان رابنز نے کہا ہے کہ مساجد کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں تاکہ اسلام کے حوالے سے امریکیوں میں جو انجانا خوف پیدا ہوگیا ہے اسے دور کیا جاسکے۔
امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے امریکہ بھر میں مسلمانوں اور اسلامی مرکز کے خلاف حملوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

.......

/169