4 اپریل 2017 - 18:09
ایران اور ناروے کا سمندری خوراک اور ویٹرنری شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ ویٹرنری امور کے سربراہ ڈاکٹر 'مہدی خلج' اور نائب نارویجن وزیر برائے امور سمندری خوراک 'روی انجیل وک' نے سمندری خوراک اور ویٹرنری شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پر اتفاق کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ ویٹرنری امور کے سربراہ ڈاکٹر 'مہدی خلج' اور نائب نارویجن وزیر برائے امور سمندری خوراک 'روی انجیل وک' نے سمندری خوراک اور ویٹرنری شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پر اتفاق کیا.

تفصيلات كے مطابق؛ ڈاكٹر 'مہدي خلج' نے اوسلو ميں گزشتہ روز ناروے ميں تعينات ايراني سفير' محمدحسن حبيب اله زاده' كي موجودگي ميں نائب نارويجن وزير برائے امورسمندري خوراك 'روي انجيل وك' كے ساتھ ملاقات كي اور فريقين نے اس موقع پر سمندري خوراك اور ويٹرنري كے شعبوں ميں مشتركہ تعاون كو بڑھانے پر تبادلہ خيال كيا.

انہوں نے كہا كہ اس ملاقات ميں سمندري خوراك اور ويٹرنري كے شعبے ميں ايران اور ناروے كے درميان كئي معاہدے اور مفاہمتي يادداشتوں پر دستخط بھي متوقع ہيں.

انہوں نےصحت مند كھانے كےاستعمال كي اہميت پر زورديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان ہم سمندري خوراك اور ويٹرنري كي صحت كے حوالے سے مشتركہ تجربوں اور نئي ٹيكنالوجي كے تبادلہ كرنے كے خواہان ہيں.

روي انجيل وك نے دونوں ممالك كےدرميان باہمي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئےاور كہا كہ اپنا ملك مشتركہ تحقيقي منصوبوں، سمندري خوراك اور ويٹرنري كي صحت اور برآمدات كے شعبے ميں تعاون كو مزيد توسيع دينے كا خير مقدم كرتا ہے.

تفصيلات كے مطابق اس ملاقات ميں ناروے ادارہ ويٹرنري كےسربراہ كي ملاقات، ناروے كے ادارہ برائے سمندري خوراك اورويٹرنري اموركا دورہ كرنا، ايراني ادارہ ويٹرنري كے وفد كے دورے ناروے كےايجنڈے پر ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲